Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ: میں غریب طبقے سے ہوں، کوئی گاڑی نہیں ہے۔۔۔۔جمشید دستی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11فروری 2015ء) ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابقمظفر گڑھ کے علاقے بیما والا ٹبہ میں رہنے والا ایک نوجوان سیف الدین شاہ چھ ماہ قبل لا پتہ ہو گیا تھا ۔ چھ ماہ کے بعد نوجوان کے والد کی نشاندہی پر لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مشتاق نامی شخص کے گھر سے بر آمد کی گئی ہے ۔ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ مشتاق جمشید دستی کا ڈرائیور ہے۔پولیس نھے مقتول نوجوان کے والد اور بھائی کی درخواست پر جمشید دستی اور ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ سیف نے چھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی شادی کے تین ماہ کے بعد سیف کے سسرالیوں نے اسے گھر بلا کر قتل کر دیا ۔ مقتول کے بھائی نے یہ موقف دیا ہے کہ یہ قتل جمشید دستی کے ایما پر کیا گیا ہے۔ اس کے بر عکس جمشید دستی نے اپنے اوپر لگے الزامات کے جواب میں کہا کہ میں ایک غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہوں اور میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے تو ڈرائیور کہاں سے آئے گا؟ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف علاقے کے جاگیر داروں نے مقدمہ درج کروایا ہے تا کہ مجھے عدالت کے چکروں میں الجھایا جا سکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago