Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا،جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئرناصر رشید

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 ستمبر2019ء) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئرناصر رشید نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اورمجالس والے فیڈرز پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں میپکوکے حوالے سے شکایات کو فوری دور کیا جائے گا۔۔انہوں نے کہاکے صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔فیلڈافسران اپنی کارکردگی کو مزیدبہتر بنائیں۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائی مزید تیز کی جائے۔ لائن لاسز میں کمی،ڈیڈڈیفالٹرزسے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرزسے بلوں کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔ میپکو افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

جنرل منیجر آپریشن نے امام بارگاہ ٹبی حسین آباد مظفرگڑھ کا دورہ بھی کیااور میپکو کے حوالے سے مسائل کوبھی چیک کیا۔جنرل منیجر آپریشن نے مینٹی نینس ریکارڈمرتب کرنے پٹرول بکس بنانے شکایات رجسٹرز کو اپ ٹوڈیٹ کرنیکا حکم بھی دیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر مظفر گڑھ سرکل انجینئرنذر محمدڈب نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کی کارکردگی کی بریفنگ جنرل منیجر آپریشن کو دی۔جنرل منیجر آپریشن نے سرکل کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ ایکسین راجیش کمار میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ،ایکسین یعقوب گدارامیپکوعلی پورڈویڑن،ایکسین محمدبلال خان میپکولیہ ڈویڑن،ایکسین فرقان ذکریا میپکوکوٹ ادوڈویڑن،ڈی سی ایم اظہارعلی بھی موجود تھے ۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago