مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔06 جنوری۔2016ء)ضلع مظفر گڑھ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت 05سے06گاؤں پر مشتمل کاشتکاروں کے کلسٹر گروپس کی تشکیل اور کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ کاشتکاروں کی فنی تربیت کے علاوہ ان کی پیداوار کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے پلاسٹک کریٹس رعائتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے۔جن سے بعد از برداشت ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے تحصیل کوٹ ادو میں کاشتہ نمائشی پلاٹس کے معائنہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت ضلع میں پلاسٹک ٹنل کے 10اور اوپن فیلڈ کے 09 نمائشی پلاٹس لگائے گئے ہیں۔ان پلاٹس پر جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی نمائش سے نہ صرف کاشتکاروں کو ترغیب اور فی ایکڑ پیداوار کے اضافہ میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت زرعی ماہرین کی تجاویز پرسبزیوں کی پیداواری ترجیحات کا تعین اورکاشتکاروں کوسبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی اور مارکیٹنگ کے نظام کی اصلاح بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں کو موسم سرما کی سبزیوں بالخصوص ٹماٹر ، پیاز، مٹر ، گاجر ، مولی اور شلجم کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل دیسی اور دوغلی اقسام کے بیجوں کی تیاری کے لیے وضع کردہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی عملی تربیت کی فراہمی جاری ہے۔اس کے بعد موسم گرما کی سبزیوں کی پیداواری ٹیکنالوجی کی تربیت کا عمل بھی شروع کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب کے صوبہ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کے لیے شروع کئے گئے اس پروگرام کا مقصدکاشتکاروں کو سبزیاں اگانے کی طرف راغب کرنا ہے ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…