News

مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جون2022ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ ہوگیا، 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی سمیت ریپ کے کئی واقعات سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کی تفصیلات مقامی پولیس نے جاری کی ہیں۔مظفر گڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد 3 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مبارک پور میں رکشے میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ایک اور واقعے میں شہر کے وسط میں کار سوار ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔اس سے 2 روز قبل خان گڑھ میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کی گئی تھی جس کے ملزم تاحال نہ گرفتار ہوسکے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago