مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری 2015ء)مظفرگڑھ تھرمل پاوراسٹیشن کو فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے کے باعث چار یونٹس بند ہوگئے۔ نیشنل گرڈ اسٹیشن کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ترجمان وزارت پٹرولیم نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ پاور پلانٹس کے لئے فرنس آئل کا وافر ذخیرہ موجود ہے فرنس آئل کی کمی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے نجی ٹی وی پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس فرنس آئل کا اسٹاک ختم ہونے کے باعث مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کو فرنس آئل کی فراہمی بند کردی گئی۔جس کے باعث تھر مل پاور اسٹیشن کے چاریونٹس بند ہوگئے۔ یونٹس کی بندش کے باعث نیشنل گرڈ اسٹیشن کوایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کو پانچ ہزار ٹن فرنس آئل کی کمی کا سامنا ہے جمعہ کو تھرمل پاوراسٹیشن کے صرف دو یونٹس سے بجلی کا پیداوری عمل جاری رہا۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پٹرولیم نے دعوی ٰکیا کہ پاور پلانٹس کے لئے فرنس آئل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ڈیرہ مراد جمالی میں پائپ لائن میں دھماکے کے باعث ہوا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…