News

مظفر گڑھ میں باڑے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35جانور جل گئے

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 جنوری2022ء) مظفر گڑھ میں باڑے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35جانور جل گئے ۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ جھوک بھٹہ نزد ڈاکٹر رشید والی کلینک خانگڑھ میں جانوروں کے باڑئے میں آگ لگ گئی آپ جلدی سے اپنی گاڑیاں بھجوا دیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر خان گڑھ کی پوائنٹ سے ایمبولینس اور مظفرگڑھ اسٹیشن سے فائروہیکل روانہ کی، کنٹرول روم نے پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی،ایمبولینس سٹاف نے آن لوکیشن ہو کر بتایا کہ جانوروں کے باڑئے میں چھپر اور بھوسہ کو آگ لگنے کی وجہ سے ٹوٹل انتالیس جانور تھے جن میں سے 35 مکمل طور پر جل گئے اور چار شدید جلے ہوئے ہیں جن میں پندرہ گائے ،چار بھینس اور پانچ ان کے بچے ایک بیل اور 14 بھیڑیں اور بکریاں جل چکی ہیں غیر ہموار کچے رستے کی وجہ سے فائر وہیکل جائے حادثہ پر آن لوکیشن نہیں ہوسکی۔

ایمبولینس سٹاف نے آن لوکیشن ہونے کے بعد پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی لوگوں کی مدد اور ٹریکٹر والے سپرے ٹینک کے ذریعے کولنگ کا عمل شروع کردیا اور مقامی لوگوں کیساتھ مل کر آ گ پر قابو پایا اور کامیاب ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد کی پوائنٹ خان گڑھ واپس آ گئے، اس سارے آپریشن کے دوران پولیس جائے حادثہ پر موجود رہی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago