مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔8نومبر۔2015ء) مظفر گڑھ میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے امام بارگاہ کے باہر دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق علی پور تحصیل کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں ہفتہ کی شام سے خواتین کی مجلس ہو رہی تھی، تاہم امام بارگاہ کے باہر ایک دودھ کے ڈبے میں بم کی موجودگی پر مجلس وقت سے قبل ختم کر دی گئی۔اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔سخت سیکیورٹی کے باوجود بارودی مواد کے امام بارگاہ تک پہنچنے پر علاقہ مکین سوال اٹھاتے رہے۔ڈی پی او مظفر گڑھ اویس ملک نیامام بارگاہ کے اطراف سرچ آپریشن کا حکم دے دیا۔ابھی تک کسی نے بم رکھنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…