Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ میں اس سال بھی پلاسٹک ٹنل، اوپن فیلڈ میں ٹماٹر کی فصل کے پیداواری مقابلے کا انعقاد ہوگا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16 جنوری۔2016ء) ضلع مظفر گڑھ میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پلاسٹک ٹنل اور اوپن فیلڈ میں ٹماٹرکی فصل کے پیداواری مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔سبزی کے کاشتکارابھی سے بھرپور تیاری کر لیں۔پیداواری مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پلاسٹک ٹنل میں کاشتہ ٹماٹر کی فصل کیلئے 2 ایکڑ اور اوپن فیلڈ میں کاشتہ ٹماٹر کی فصل کے 3 ایکڑ پیداواری مقابلے کیلئے پیش کرنے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارمہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفر گڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ ٹماٹر کے پیداواری مقابلوں میں 12ایکڑ تک کے سبزی کے چھوٹے کاشتکار حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔فصل کے معائنہ اوربرداشت کے بعد پیداوار کی بناء پرہر دو کیٹیگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کا اعلان کیا جائے گا اور پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ضلع مظفر گڑھ میں سبزی کے کاشتکاروں کیلئے ٹماٹر ایک اہم فصل ہے۔کاشتکار پیداواری مقابلہ میں حصہ لے کر نہ صرف اپنی پیداوار میں اضافہ کریں بلکہ انعامات بھی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تحت ان مقابلہ جات کے انعقاد سے مسابقت کی فضا پیدا ہو گی۔ جس سے پیداوار میں مزید اضافہ ہو گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago