News

مظفر گڑھ میں اسکول سے واپسی پر 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اگست 2021ء) : مظفر گڑھ میں ایک 8 سالہ بچی جنسی درندے کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 8 سالہ بچی ابیہا کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ چوتھی کلاس کی طالبہ اس کی 8 سالہ بیٹی اسکول سے واپس نہ آئی تو انہیں تشویش ہوئی۔ 

بچی کی والدہ نے بتایا کہ کہ وہ بچی کو ڈھونڈنے نکلی تو اسکول کے راستے میں کھیتوں سے بیٹی کے رونے کی آواز آرہی تھی، وہ کھیتوں کے قریب پہنچی تو ابیہا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔اس سے قبل لودھراں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچی کو 12 سالہ ملزمان نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، بچی کو کھیتوں سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

لودھراں کے نواحی علاقے جلالہ آباد کے رہائشی مزدور محمد یاسین کی 4 سالہ بیٹی مدیحہ اپنی دادای اور والدہ کے ساتھ دس محرم الحرام کو قبرستان میں دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے کیلیے گئی تھی کہ وہاں سے 12 سے 13 سالہ ملزمان طارق اور کامران نے بچی کو اغوا کر لیا، دونوں ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔قبرستان میں آنے والے افراد کھالے سے پانی لینے گئے تو ساتھ ہی کپاس کی فصل میں بچی بے ہوشی کی حالت میں پڑی پائی گئی جس پر بچی کی والدہ اور دادی اوٹھا کر گھر لے آئے بعد ازاں واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ صدر کو کی گئی۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے ساتھ ساتھ کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں بھی ہوشربا اضافہ ہو اہے جس نے والدین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رواں برس بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ 12 سے زائد بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں۔ 

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب بڑے صوبے پنجاب میں گذشتہ برس (سنہ 2020 میں) بچوں اور بچیوں کے ساتھ ریپ کے تقریباً 1337 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ شدہ کیسز کے مطابق صوبے میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے تقریباً 900 مبینہ واقعات ہوئے اور 400 سے زائد بچیوں کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago