مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر – 2016ء) ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت کپاس کے کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کیلئے ” ماس کاٹن ایڈوائزری مہم” جاری ہے۔ جس کے تحت کثیر تعداد میں کاشتکاروں کوصحیح زرعی زہروں کے بروقت استعمال بارے تربیت دی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت ایک دن میں 02ہزار 574 کپاس کے کاشتکاروں کی 10ہزار ایکڑ سے زائد کپاس کی فصل چیک کی گئی اور کاشتکاروں کو سفید مکھی کے صحیح اور بروقت تدارک ،صحیح زرعی ادویات کا انتخاب اور صحیح طریقہ سپرے ،پانی کے استعمال بارے سفارشات دی گئیں ۔ان تمام کاشتکاروں کو ایڈوائزری سلپس بھی جاری کی گئیں۔ان خیالات کااظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ن توسیع مظفر گرھ نےمذکورہ مہم بارے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کے ضلع کی04 تحصیلوں اور 13سرکل زراعت آفیسرمیں ڈسٹرکٹ آفیسرسے لیکر فیلڈ اسسٹنٹ تک صبح 07 بجے سے لیکر رات08 بجے تک سارا دن کاشتکاروں کی رہنمائی مسروف رہے .انہوں نے وضاحت کی کہ سرکل زراعت آفیسر مظفرگڑھ میں 155،رنگپور میں 247،خانگڑھ میں 128،روہیلانوالی میں 145،شاہجمال میں 156،گجرات میں198،کوٹ ادو میں115،دائرہ دین پناہ میں 164،چوک سرورشہیدمیں 136،جتوئی میں 307،شہرسلطان میں 180، علی پو ر میں 365اور خیرپورسادات میں278کپاس کے کاشتکاروں کی کپاس کی فصل چیک کرکے ان کو مشورے دےئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ ضلع میں 03 لاکھ41 ہزار ایکڑ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فصل کی حالت تسلی بخش ہے۔محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی سے سفید مکھی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کپاس کی بی ٹی اقسام پر سخت زرعی ادویات کا استعمال نہ کریں۔کپا س کی فصل کو پانی کے سوکے کی صورت میں سپرے ہرگز نہ کریں۔زرعی ادویات زمین کی تر حالت میں سپرے کریں۔یا سپرے کے فوراً بعد فصل کو پانی لگائیں ۔سفید مکھی کے تدارک کے لئے ایک سو چالیس لیٹر فی ایکڑ پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…