Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ: قنوان چوک میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) قنوان چوک میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ میں شہر کے گنجان علاقے قنوان چوک میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ورکرز اور شہریوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، ایک لڑکا اور خاتون بھی شامل ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت زیر تعمیر تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم عمارت گرنے کی تحقیقات جاری ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago