مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 جنوری2021ء) مظفر گڑھ کے علاقے لیشاری والا میں شادی کے تنازع پر دو کم سن لڑکیوں کو آگ لگا دی گئی جس سے گھر کے دیگر افراد بھی متاثر ہوگئے۔ حافظ عبدالحمید اور ان کے اہل خانہ سو رہے تھے کہ اس دوران فدا حسین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی کو یرغمال بنا کر ان کے چار بچوں کو آگ لگادی۔
ملزمان کی لگائی گئی آگ سے دو سالہ بچی عروا اور اسوہ جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ دیگر دو بچوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔حافظ عبدالحمید اور ان کی اہلیہ نے جب پڑوسیوں کو مدد کے لیے پکارا تو ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حافظ عبدالحمید نے چند ماہ قبل فدا حسین کی بیٹی سے دوسری شادی کی تھی لیکن گزشتہ ہفتے پنچایت کے فیصلے کے بعد انہوں نے فدا حسین کی بیٹی کو طلاق دے دی تھی۔
پولیس نے فدا حسین اور دیگر تین ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعات 302، 148، 149، 324 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (سیون اے ٹی ای) کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے مرکزی ملزم اور دیگر دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے دعوی کیا کہ دو ملزمان کو چوک کرم داد قریشی کے علاقے سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 56 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے گاں سوبدار واہ میں بھی شادی کے تنازع پر دو نامعلوم افراد نے کم عمر لڑکیوں پر ان کے گھر میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…