Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی‘ 20 ہلاک ‘ درجنوں زخمی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 29اکتوبر2006 ) سے خانپور جانے والی مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 20 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی ایک مسافر بس مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے حمزہ والی میں سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوف ناک تھا کہ آئل ٹینکر کی ایک سائیڈ بس کی دوسری سائیڈ میں دھنس گئی۔ ڈی ایس پی جتوئی رفیع اللہ خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلا ک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علی پور اور ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago