Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ :بھاری شوکت بلال نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 10ہزار کا عطیہ دیدیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2018ء) مظفرگڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی فقیر شوکت بلال نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 10 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔شوکت جو اپنے آپ کو شوکت بھکاری کہلانا پسند کرتے ہیں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔وہ ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں جبکہ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوکت بھکاری نے اعتراف کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ھے۔ویڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔شوکت بھکاری کا کہنا ہے وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپیہ کی بھیک مانگتے ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے 10 سے 20 روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔شوکت بھکاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے گریجویشن کر رکھی ہے اور نوکری کے لیے متعدد مرتبہ علاقے کے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کے پاس چکر لگا چکے ہیں تاہم مایوسی کی صورت میں بھیک مانگنے کا کام شروع کیا تھا۔ان کے مطابق اس کام میں انہیں روٹی بھی مفت مل جاتی ھے اور خرچہ بھی نہیں ہوتا ہے۔۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago