مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر۔2015ء)مظفر گڑھ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ملتان کے علاقے سورج میانی کے رہائشی خاندان کے 6 افراد ایک موٹر سائیکل پر مظفر گڑھ میں پیر جہانیاں دربار پر حاضری کے بعد واپس اپنے گھر ملتان جا رہے تھے کہ ملتان روڈ پر فلائی اوور کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے انھیں ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دلاور، اس کی بیوی ممتاز اور ان کے 3 بچے ایک ماہ کا مبشر، 4 سالہ زہرہ اور 7 سالہ انعم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔5 افراد حادثے میں جاں بحق ہونے سے پورے کا پورا خاندان ختم ہو گیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دلاور کی بھتیجی ثمرین شدید زخمی ہو گئی ہے۔ واقعہ کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…