Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ بس اور آئل ٹینکر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔(اپ ڈیٹ)

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 30اکتوبر2006 ) مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجے میں مرنے ولاوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی ایک مسافر بس مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے حمزہ والی میں سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26ہو گئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوف ناک تھا کہ آئل ٹینکر کی ایک سائیڈ بس کی دوسری سائیڈ میں دھنس گئی۔ ڈی ایس پی جتوئی رفیع اللہ خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 26 افراد ہلا ک زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علی پور اور ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 20 کی شناخت ہو گئی ہے جن میں علی پور کے علی عباس اس کی بیوی ثمینہ ‘ زہرہ ‘ صغری اور راحت ‘ خان گڑھ کے طالب حسین ‘ مجاہد حسین ‘ اس کی بیوی کوثر اور بیٹیاں ماہم مجاہد اور ایمن مجاہد شامل ہیں ‘ اوچ شریف کے فیض بخش ‘ چنی گوٹھ کے محمد اسلم اوراس کی بیوی نسیم بی بی اور بیٹی شانزہ ‘ رحیم یار خان کے ذوالقرنین ‘ سدرہ ‘ اقرا‘ خلیل احمد ‘ امان اللہ اور حاجی خلیل بھی زخمیوں میں شامل ہیں جبکہ سمیع اللہ کے شہر کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago