مظفرگڑھ/فیروز والا (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔27 فروری۔2016ء) مظفر گڑھ اور فیروز والا کے قریب ٹریفک کے دو حادثات کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اوربیس سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔راولپنڈی سے آنیوالی مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی اور ٹرالر بس کے اوپر جا گرا ، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں موجود مسافر بس میں پھنس گئے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی ‘ خوفناک حادثے کے ایک گھنٹے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ‘دوسری طرف فیروزوالہ میں کالا خطائی روڈ پر وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے تین افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔فیروزوالہ میانی مقبول کارہائشی راشد قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن لاہور پر ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ جیسے ہی کالا خطائی روڈ پر پہنچا تو تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا پولیس لائن میں ملازم تھا ،قریبی علاقوں سے جاعہ وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے درجنوں افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں مزید دو افراد جاں بحق اور پندرہ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…