Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ اور خیرپور میں ٹریفک حادثات ، 4مسافرجاں بحق، 80زخمی

مظفر گڑھ/خیرپور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جون۔2015ء )مظفر گڑھ اور خیرپور میں ٹریفک حادثات میں 4مسافرجاں بحق جبکہ 80زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔جمعہ کو پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں حمزے والی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے معمولی زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ شدید نوعیت کے زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے پشاور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔دوسری جانب خیرپور میں قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت پینتیس افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافروں سے بھری کوچ شاہ حسین بائی پاس کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دو افراد کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ کوچ میں ساٹھ سے زائد افراد سوار تھے۔زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔موقع پر موجود افراد نے زخمی مسافروں کو کوچ سے باہر نکالا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کے باعث سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago