Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ: اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طالبہ کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 26 مارچ2021ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار خان گورمنٹ گرلز ہائی اسکول بیلے والا میں بم کی جھوٹی ٌاطلاع دینے والی طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز گورمنٹ گرلز ہائی سکول بیلے والا میں زیر تعلیم لڑکی مہوش نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے کہا کہ اسکول میں بم ہے جس سے سیکڑوں طالبات کی جانوں کو خطرہ ہے۔
مذکورہ اطلاع پر جتوئی تھانے کی اور میر ہزار خان تھانے کے پولیس اہلکار فوری طور پر گرلز ہائی اسکول پہنچے اور اسے گھیرے میں لینے کے بعد اسکول کو خالی کروالیا۔ پولیس اہلکاروں نے سیکڑوں طالبات کو اسکول سے باہر نکال کر تمام کمروں کا سرچ آپریشن کیا جو آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد اسکول کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔

اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر پولیس نے ہیڈ مسٹریس نوشابہ اعظم سے طالبہ کی جھوٹی کال کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تو انہوں بتایا کہا کہ مہوش ایک ہفتے سے اسکول ہی نہیں آرہی تھی۔

بعدازاں بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر طالبہ کے خلاف میر ہزار خان تھانے کے سب انسپکٹر محمد اکبر خان کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق کے مطابق جھوٹی کال کرنے والی طالبہ کے والد محنت مزدوری کی غرض سے علی پور میں تھے۔اسکول میں بم موجود ہونے کی اطلاع ملنے اور پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔a

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago