Categories: Uncategorized

مظفر گڑھ: احساس کفالت سنٹر میں خاتون سے فراڈ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2020ء) مظفرگڑھ میں احساس کفالت سینٹر پر خاتون کے ساتھ مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا جہاں انتظامیہ نے ان کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے مکمل رقم ادا کرنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ قریشی میں درج ایف آئی آر کے مطابق ذکیہ مائی کو سلمان اشرف نامی شخص نے میڈیا کا نمائندہ اور احساس پروگرام کا ممبر خود کو ظاہر کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بصیرہ میں احساس پروگرام کے دوران تقسیم رقم سے پیسے نکلوا کردینے کا وعدہ کیا تھا۔ایف آئی آر میں انہوں نے بتایا کہ ذکیہ مائی نے اپنا شناختی کارڈ اس شخص کو دیا اور اس کے پاس کے پاس موجود تھمب امپریشن مشین پر انگوٹھا لگا کر تصدیق بھی کرائی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کرکے کہا گیا کہ 2 روز بعد پیسے لے جانا تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کے 12 ہزار روپے نکلوالیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی ہوں، میرے پیسے دلوائے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خواتین سے کٹوتیوں اور فراڈ کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیئے تمام متعلقہ ریاستی ادارے احساس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل میں ملوث بدعنوان عناصر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آروں پرہماری نظر ہے، ’میں اپنی آخری سانس تک کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف لڑتی رہوں گی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام سیکیورٹی اداروں کے مشکور ہیں جو احساس ایمرجنسی کیش میں کرپشن کے خلاف جہاد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں‘۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago