Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ‘آگ لگنے سے جھلسنے والی مزیدایک بچی دم توڑ گئی ‘تعداد نو ہوگئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔17 اکتوبر۔2014ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں دیاسلائی جلاتے ہوئے ڈیزل کے کین میں آگ لگنے سے جھلسنے والی مزیدایک بچی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9ہو گئی جن میں8بچے شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 30ستمبرکی رات مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے ہیڈ بکائنی میں دیاسلائی جلاتے ہوئے ڈیزل کے کین میں آگ لگ گئی تھی اور کین دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کی زد میں آکر 12بچوں اور2خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے14افراد جھلس گئے تھے جنھیں تشویشناک حالت میں نشترہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جن میں 8 بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی ‘7سالہ مشعل بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد9ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ جس گھر میں یہ واقعہ پیش آیا وْہ بستی غوث بخش بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس کے باعث بستی کے مکین پٹرولیم مصنوعات کی مدد سے دیاسلائی کا استعمال کرتے ہیں اور مذکورہ خوفناک واقعہ بھی دیاسلائی کی وجہ سے پیش آیا ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 month ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 month ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago