News

مظفر گڑھ ؛ ملزم نے لیڈی سب انسپکٹر کو اغواء کرکے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر 2021ء ) صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہر مظفرگڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کو اغواء کرکے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھیں ، اس دوران کار سوار ملزم انہیں اغواء کرکے چمن بائی پاس کے قریب ایک باغ میں لے گیا ، جہاں خاتون سب انسپکٹر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، اس دوران ملزم نے سب انسپکٹر پر تشدد بھی کیا بعد ازاں لیڈی سب انسپکٹر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کر کے تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی اور سب انسپکٹر کے اغوا ، اس پر تشدد اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی تھانہ سٹی کریں گے۔

دوسری طرف صوبہ پنجاب ہی کے شہر فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ، فیصل آباد میں 16 سال کی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں کانسٹیبل غفران کے ساتھ ہوٹل منیجر تنویر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فہد فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، پولیس کے مطابق سدھوپورہ کے رہائشی فہد اور متاثرہ لڑکی میں دوستی تھی، فہد نے بہانے سے لڑکی کو ہوٹل بلایا اور ساتھیوں سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ 

یاد رہے کہ زیادتی کے واقعات پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں ، ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود بھی ایسے کیسز میں کمی نہیں ہو رہی ، خیبرپختونخوا حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا ، مجوزہ بل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا ، بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اورمانیٹرنگ کرنا ہوگی اورگواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا ، یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکورٹی کا تعین کرے گا۔ 

گواہ کی جان ومال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا ، گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کے ذمہ داری ہوگی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago