Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ، پیرنی نے جن نکالنے کیلئے 3 سالہ بچی کو دیوار پر پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

بچی کی والدہ اور اس کی دادی طبیعت خراب ہونے پر بچی کو پیرنیوں کے پاس لے گئیں ، جہاں ایک پیرنی نے جن نکالنے کا کہہ کر بچی کو ٹانگوں سے پکڑ کر دیوارکی طرف پٹخ دیا ، پولیس نے پیرنیوں کو گرفتار کر کے بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 اپریل2021ء) جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پیرنی نے جن نکالنے کیلئے 3 سالہ بچی کو دیوار پر پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں پیش آیا جہاں پیرنی کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بچی کی والدہ اور اس کی دادی طبیعت خراب ہونے پر بچی کو پیرنیوں کے پاس لے گئیں ، جہاں پیرنی نے جن نکالنے کا کہہ کر بچی کو ٹانگوں سے پکڑ کر دیوارکی طرف پٹخ دیا تاہم پیرنی کے ہاتھوں دیوار پر پٹخے جانے کے باعث بچی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پیرنی کے ہاتھوں بچی کی مبینہ موت پر اس کے والد کی جانب سے ایف آئی آر درج کر ادی گئی ہے ، جس کی روشنی میں دونوں پیرنیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ بچی کی تدفین کے بعد اس کی قبر کشائی کے لیے درخواست دی جائے گی۔

دوسری طرف رحیم یار خان کے علاقے مڈدرباری میں جن نکالنے کے لیے پیر نے خاتون پر بہیمنہ تشدد کر دیا ، کس سے خاتون کا بازو ٹوٹ گیا ، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں نے تھانہ سی ڈویژن میں کارروائی کیلئے تحریری درخواست دے دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اوراس کا شوہرمدعی نہیں بن رہے ہیں اور اہل خانہ نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی نہیں کروانے دیا ، تاہم 24 گھنٹوں میں جعلی پیر کے گھر میں 3 مرتبہ چھاپے مارے گئے ہیں ، جعلی پیراوراس کےاہل خانہ گھرسےفرارہیں تاہم جلدہی جعلی پیر کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ ہمارے معاشرے میں جعلی پیروں اور جادو ٹونے کرنے والوں کی بھر مار ہے ، جنہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں اور آئے روز جعلی عاملوں اور پیروں کے ہاتھوں خواتین ، لڑکیوں کی تذلیل کی جارہی ہے ، کیوں کہ ہمارے ہاں کالے جادو ، شوہر کا ناراض ہونا ، اولاد کا نہ ہونا اور جنات کا سایہ جیسے کئی مسائل نے خواتین کی زندگی اجیرن کردی ہے اور خواتین ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جعلی عاملوں سے رجوع کرتی ہیں اور ایسے لوگوں کی باتوں میں آکر اپنا خوشحال گھر اجاڑ بیٹھتی ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago