News

مظفر گڑھ ، پولیس نے لڑکے کے ساتھ مبینہ ریپ اور واقعے کی فلم بندی کے الزام میں امام مسجد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2021ء) مظفر گڑھ میں پولیس نے لڑکے کے ساتھ مبینہ ریپ اور واقعے کی فلم بندی کے الزام میں امام مسجد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے ملزمان کو اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا اور شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سجاد نے کہا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ایف آئی آر یکم ستمبر کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات اے 375 (عصمت دری)، 376 (عصمت دری کی سزا) اور سی 292 (چائلڈ پورنوگرافی) کے تحت درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے 27 اگست کو کہا کہ اس نے فیس بک پر ایک لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو دیکھی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہری نے دو مشتبہ افراد امام مسجد اور ایک ویلڈر کی شناخت کی جنہوں نے ویڈیو بنائی اور وہ ہی اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔مقدمے میں شہری کے حوالے سے کہا گیا کہ میرے ساتھ دوسرے گواہوں نے انہیں دیکھا اور ان کی شناخت بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ امام مسجد نے اپنے عمل سے مقامی رہائشیوں کے جذبات کو مشتعل کیا، فحش ویڈیوز بنائی جو علاقے کے لیے باعث بدنامی بنی اور ’مسجد کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا۔ 

ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مظفر گڑھ پولیس نے شہر کے وسندیوالی علاقے میں ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔یکم اگست کو پیش آنے والے اس واقعے کی ایف آئی آر 16 اگست کو دو افراد کے خلاف درج کی گئی جن میں سے ایک نامعلوم تھا۔متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر نے ملزمان پر 12 سے 13 سال کی بچی کی فلم بندی کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago