Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ، پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان مارے گئے

مظفر گڑھ/ملتان (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی۔2015ء ) مظفر گڑھ کے علاقہ شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور ان کے 2 بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان مارے گئے ،پولیس مقابلہ میں 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔بدھ کو پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں حراست میں لیے گئے ملک اسحاق اوران کے بیٹوں کو اسلحہ کی نشاندہی کیلئے مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ والا کے قریب لے جایاگیاجہاں موجود ان کے ساتھیوں نے طاقت کے زور پر ملزمان چھڑانے کی کوشش کی جس پر مقابلے میں مارے گئے ۔ہلاک ہونیوالوں میں ملک اسحاق ، دوبیٹے عثمان ، حق نوازاور سرگرم ساتھی غلام رسول شاہ سمیت 14افرادشامل تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے چار دستی بم ، کلاشنکو ف، تین پستول ،بارود سے بھرے تین کولر، تین سو سے زائد گولیاں اور بارہ بیٹریاں برآمد کرلی گئیں جبکہ چھ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقابلے میں شعبہ انسداددہشتگردی کے چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مارے جانیوالے بیشتر افراد اشتہاری ملزم تھے۔مرنیوالوں میں غلام رسول شاہ کا بیٹا بھی شامل ہے تاہم پولیس نے تصدیق نہیں کی۔ پولیس حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان میں زیادہ تر کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ملک اسحاق کو اسلحے کی نشاندہی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان سے مظفر گڑھ لایا جایا جا رہا تھا کہ شاہ والا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں کے انھیں چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزمان سے مقابلہ ہو گیا اور تمام ملزمان ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی موٹر سائیکلوں پر آئے۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں ڈی کیوہسپتال منتقل کردی گئی جب کہ کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر ڈی کیوہسپتال کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago