Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ، مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق، 7 زخمی ، زخمی ہسپتال منتقل ، متعددکی حالت تشویشناک ،کتوں میں اضافے کاخدشہ

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16ستمبر 2013ء ) مظفر گڑھ میں چوک قریشی کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔پیر کو ریسکیوکے مطابق ڈیرہ غازی خان سے مظفرگڑھ جانے والی مسافر وین میں چوک قریشی کے قریب سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور7زخمی ہوگئے ۔ کئی مسافروں نے وین سے کود کر جان بچائی۔ ریسکیو عملے نے وین میں لگی آگ بجھادی ہے ۔ ریسکیو ٹیم اور پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون اور دو بچوں نے دم توڑ دیا جبکہ مذید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago