Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ، شادی کی تقریب میں خواتین کو چائے میں زہر دینے کا انکشاف

تقریب کے دوران مبینہ طور پر چائے پینے سے ایک خاتون جاں بحق،دوسری کی حالت غیر ہو گئی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 نومبر 2020ء) : مظفر گڑھ میں ایک انتہائی عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں چائے پینے سے خاتون کی جان چلی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے مظفر گڑھ میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔اس دوران مبیبہ طور پر چائے پینے سے دو خواتین کی حالت غیر ہو گئی جن میں سے ایک جاں بحق ہو گئی جب کہ دوسری خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
متاثرہ خواتین کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طور پر چائے میں زہر ڈال کر پلایا گیا ہے۔پولیس حکام نے خاتون کے اہلخانہ کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔تاہم اس واقعے نے شادی میں شریک مہمانوں کو بھی شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔

جب کہ شادی کے دوران خاتون کے جاں بحق ہونے سے خوشیاں بھری تقریب غم میں بدل گئی،اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں بازاروں میں زہریلی اشیاء کھانے سے لوگوں کی حالت غیر ہو جاتی تھی۔ سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں زہریلا کھانا کھانے سے اہل خانہ کی حالت غیر ہو گئی تھی جب کہ دس سالہ بچی جاں بحق ہو گئی تھی زرائع کے مطابق مقامی تحصیل بھلوال غلہ منڈی کے حنیف سبزی فروش کے 4 بچوں سمیت اہل خانہ کی گھر میں کھانا کھانے سے حات غیر ہو گئی جن ک تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا جہاں دس سالہ عالیہ بی بی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں علی، برہان اور والد حنیف کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک بچی مریم اور والدہ فوزیہ بیگم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔
انتظامیہ نے گھر سے زہریلا کھانا قبضے میں لے کر معائنہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago