Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ، زیادتی میں ناکامی پر بچے کو گولی مارنے والے ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 ستمبر 2020ء) مظفر گڑھ میں مبینہ زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر لڑکے کو گولی مار کر زخمی کرنے والے تین ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں جہاں 13 سالہ زین العابدین کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نازک حصے پرگولی ماردی گئی جو جسم کے پار ہوگئی ، بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ق بد فعلی کے مرتکب نا معلوم مُلزمان کی طرف سے زین العابدین کو ملتان کے قریب واقع علاقے جتوئی ضلع مُظفر گڑھ میں مچھلی کھلانے کے بہانے جنگل میں لے جایا گیا جہاں اُس کے ساتھ بدفعلی کی اور مزاحمت پر زین کے پیچھے گولی مار دی جو زین کی پشت سے ہوتی ہوئی پار ہوگئی۔

زین العابدین کا باپ جب اپنے بیٹے کو ہسپتال لے کر جارہا تھا تو اُس کی جیب میں صرف 50 روپے تھے ، جس کو بچے کے علاج کیلئے شہریوں کی جانب سے کُچھ رقم فراہم کی گئی ، زین العابدین کی عمر بمشکل تیرہ چودہ سال بتائی گئی۔

تاہم اب اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کو گولی مار کر زخمی کرنے والے تین ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ تیسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے میں تین افراد 15 سالہ لڑکے کو بہانے موٹر سائیکل پر ساتھ لے گئے۔دوسری جانب جتوئی مظفر گڑھ کے علاقہ میں 13سالہ بچے سے بدفعلی اور مزاحمت پر اسے گولی مارنے کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ۔
رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائے گئی توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہا گیاہے کہ جتوئی مظفر گڑھ کے علاقہ میں ملزمان زین العابدین کو مچھلی کھلانے کے بہانے جنگل میں لے گئے اور بدفعلی کی ،مزاحمت پرملزمان نے زین العابدین کو گولی مار دی جو اس کی پشت سے آر پار ہو گئی۔ ایوان کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اب کی کارروائی سے آگاہ کیا جائے ۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago