Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ، اپنی چار سالہ بچی سے ملنے کیلئے جانے والے نو جکان او رساتھی پر سسرالیوں کا تشدد ، ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی

پلر سے بندھے دونوں افراد کو مبینہ طور پر کتے کے برتن میں پانی بھی پلایا گیا، رشتہ داروں کا بھی بھرپور جواب ، پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 ستمبر2020ء) ضلع مظفرگڑھ میں اپنی 4 سالہ بچی سے ملنے کے لیے جانے والے نوجوان اور اس کے ساتھی کو سسرالیوں نے پلر سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ٹھٹھہ گورمانی میں عبدالرحمان نامی نوجوان کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اپنی 4 سالہ بچی کو چوری چھپے ملنے عبدالرحمان اپنے ساتھی عرفان کے ہمراہ سسرال پہنچا تو سسرالیوں نے اسے پلر سے باندھ کر دونوں کو ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق پلر سے بندھے دونوں افراد کو مبینہ طور پر کتے کے برتن میں پانی بھی پلایا گیا۔ نوجوان اور اس کے ساتھی کی پلر سے بندھی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق عبدالرحمان اور اس کے ساتھی پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی عبدالرحمان کے رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے بھی جوابا ًسسرالیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 26 اگست کو پیش آیا، دونوں فریقین کے خلاف تشدد کے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago