Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،کوٹ ادو پولیس نے چار سالہ بچے کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2017ء) مظفر گڑھ میں کوٹ ادو پولیس نے چار سالہ بچے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے رضوان کے والدین عدالت پہنچ گئے جبکہ عدالت نے پولیس کی سرزنش کر تے ہوئے مدعی کوطلب کرلیا ۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق ایف ائی آر میں الزام لگایا گیا کہ چار سالہ بچہ رضوان چوری میں ملوث ہے۔پولیس نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ چار سالہ بچے رضوان نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہی رات میں تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں چار گندم کے تھیلوں کے علاوہ دیگر اشیائے خورونوش اور آئل وغیرہ شامل تھے، چوری کر لیا۔چار سالہ ملزم رضوان والدین کے ہمراہ ضمانت کیلئے عدالت پہنچا ۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے مدعی کو عدالت میں طلب کر لیا۔اس موقع پر رضوان کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ابھی ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتا جبکہ کوٹ ادو پولیس نے مدعی سے مل کر میرے چار سالہ بچے پر جھوٹا چوری کا مقدمہ درج کرایا دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 13 جنوری 2017 کو شیخوپورہ میں پولیس نے 2 سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ،ْ13 فروری 2015 کو 4 سالہ بچے پر ڈکیتی کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔12 اپریل 2014 کو لاہور کی عدالت نے 9 ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ خارج کیا تھا۔جبکہ 14 نومبر 2014 کو 6 سالہ بچے پر ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago