Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،ْ ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر تین افراد نے لڑکی کا ریپ کر ڈالا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2018ء) ضلع مظفر گڑھ میں والد کی جانب سے ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اس وقت پیش آیا جب ادھار کی رقم ادا نہ کرنے پر غریب باپ کی 17 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کیا گیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ وہ ایک مزدور ہے اور جب وہ معمول کے مطابق کام کر پر تھا تو ان کی اہلیہ نے ے بذریعہ فون آگاہ کیا کہ انہوں نے جس فرد سے 4 ہزار روپے ادھار لیا تھا اس شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ان کی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ان کا قرض واپس کردیا جائے تو وہ ان کی بیٹی کو واپس پہنچا دیں گے۔ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے موقف اپنایا کہ انہوں نے کسی کی مدد سے ملزم کو بذریعہ موبائل فون رقم منتقل کی جس کے بعد انہیں فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فون پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ مرکزی ملزم، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے ایک گھر پر لائے اور بندوق کے زور پر تینوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد جب جگہ معلوم کرکے اس گھر پر پہنچے تو مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ مرکزی ملزم صدر پولیس تھانے کے سب انسپکٹر بھٹی کا کلرک ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی صداقت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے جبکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago