Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،ْدولت پور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردئیے

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اکتوبر2017ء) دولت پور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں زہریلی لسی پینے کے باعث 13 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی اور واقعہ ایک معمہ بن گیا تھا تاہم پولیس نے اس پراسرار واقعہ پر سے پردہ اٹھادیا ہے اور خاندان کے 13 افراد کی موت کا ذمہ دار بہو آسیہ کو قرار دیدیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر ملی لسی سسرالیوں کو پلا دی جس سے 13 افراد کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق 13 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے خاندان کے زندہ بچ جانے والے افراد سے تفتیش شروع کی اور اسی سلسلے میں واقعے میں ہلاک ہوجانے والے امجد کی بیوی کو زیر حراست لیا گیا اور جب تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ سسرالیوں کو زہرملی لسی پلانے میں گھر کی بہو کا ہی ہاتھ ہے۔پولیس کے مطابق 8 ماہ قبل آسیہ نامی خاتون کی شادی اس کی مرضی کے خلاف امجد سے ہوئی تھی اور وہ اپنے آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی ،ْآسیہ نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لے دودھ میں زہر ملا کردیا تاہم اس کے شوہر نے دودھ پینے سے انکارکردیا، اور وہی دودھ صبح لسی میں شامل کرلیا گیا اور وہ لسی پینے سے 28 افراد متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق زہر اثر اس قدر شدید تھا کہ 2 روز میں 13 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے اور تاحال 14 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمہ کے آشنا کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago