Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،سات روز قبل اغوا ہونے والے شخص کا تا حال پتہ نہ چل سکا، 7 بچوں کی ماں اپنے شوہر کی تلاش میں معصوم بچوں سمیت دربدر بھٹکنے لگی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 جون2019ء) تھانہ جتوئی کی حدود سے سات روز قبل اغوا ہونے والے شخص کا تا حال پتہ نہ چل سکا 7 بچوں کی ماں جمیلہ بی بی اپنے شوھر غوث بخش کی تلاش میں اپنے معصوم بچوں سمیت دربدر بھٹکنے لگی، جمیلہ بی بی کے مطابق اس کا شوھر غوث بخش ایک ھفتہ قبل ایک دیہاتی ھوٹل پر بیٹھا چائے پی رھا تھا کہ چند لوگ اسے زبردستی اٹھا کر لے گئے جمیلہ بی بی کا کہنا ھے کہ مقامی سیاسی بااثر لوگوں نے اس کے شوھر کو پولیس کی مدد سے غائب کیا ھے اس نے الزام لگایا کہ پولیس ان بااثر لوگوں کی آلہ کار بنی ھوئی ھے اسے کچھ پتہ نہیں کہ اس کا شوھر کہاں ھے کس حال میں ھے معلوم نہیں زندہ بھی ھے یا قتل کر دیا گیا ھے اس نے کہا کہ اس نے اپنے معصوم بچوں سمیت ضلع مظفرگڑھ کے تمام تھانوں کے چکر لگائے ھیں لیکن ھر جگہ اسے دھکے دے کر نکال دیا جاتا ھے جمیلہ بی بی نے بتایا کہ اس کا شوھر مزدوری کرتا ھے جب سے اس کا خاوند غائب ھوا ھے اس کے گھر میں فاقے ھیں اس نے کہا کہ جب تک اس کا شوھر بازیاب نہیں ھوتا وہ ڈی پی او آفس کے سامنے بیٹھی رھے گی اس نے وزیر اعظم،وزیراعلی ا اور آرمی چیف سے بااثر افراد اور پولیس سے اس کے شوھر غوث بخش کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ھے جبکہ پولیس ترجمان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ مقامی پولیس کے علم میں اغوا کا ایسا کوئی واقعہ نہیں ھے۔
admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago