Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،دادا نے 5 سالہ پوتی کو مبینہ طور پر زہریلا جوس پلا کر مار ڈالا

بچی کے نانا کی مدعیت میں دادا اور اس کے دو رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 جنوری2021ء) ضلع مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جوس میں زہریلی شے پلا کر قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ اڈو کے علاقے سنانواں میں دادا نے 5 سالہ ایمن کو مبینہ طور پرجوس میں زہریلی شے پلا کر قتل کردیا، پولیس نے قتل کے الزام میں بچی کے دادا اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بچی کے نانا ملازم حسین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 5 سالہ ایمن کی والدہ کو پانچ سال قبل جھگڑے کے بعد اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا۔ایمن کے نانا کے مطابق بچی اس کے بھائی کے گھر ملنے گئی تو وہاں ملزمان آئے ہوئے تھے، ملزمان نے اسے گنے کے جوس میں زہریلی شے پلادی۔ملازم حسین نے پولیس کو بتایا کہ نواسی کو دادا عاشق حسین اور ان کے رشتہ دار مہتاب اور نواب نے قتل کیا ہے۔دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کا کہنا ہے کہ بچی کے نانا کی مدعیت میں دادا اور اس کے دو رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago