Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،خاندانی رنجش پر مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کر لیا، تشدد کا نشانہ بنایاگیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جولائی2019ء) خاندانی رنجش پر مسلح افراد نے نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلنے والے شخص کو اسلحہکے زور پر اغوا کر لیا، تشدد کا نشانہ،نقدی اور موبائیل چھین لیا، لوگوں کے جمع ہوکر تعاقب کرنے کار سے پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے۔خان گڑھ کے نواحی موضع بلے واہن کا رہائشی عمر بخش ولد فیض بخش قوم پہوڑ , محمد امیر بخش ولد گل محمد‘ محمد افضل ولد اللہ ڈتہ اقوام پہوڑ کے ہمراہ نماز پڑھنے کیلئے مسجد پونٹہ والی موضع بلے واہن پہنچا، جونہی نماز پڑھ کر وہ مسجد سے باہر نکلے تو مسجد کے باہر مسلح افراد موجود تھے ۔محمد انصر روڈ پر مہران کار میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا ۔محمد الطاف نے للکار کر کہا کہ عمر بخش کو زبردستی اٹھا کر کار میں ڈالو آج اس کو ہم اپنی بے عزتی کا مزہ چکھاتے ہیں ۔

محمد کاشف ‘خضر اور شہیر نے اسے زبردستی اٹھا لیا،اس دوران محمد الطاف نے اس کی جیب سے پرس اور موبائل از قسم نوکیہ مالیتی 5000/-روپے جبکہ پرس میں نقدی رقم مبلغ 8500/-روپے اور دیگر قیمتی کاغذات موجود تھی, زبردستی چھین لئے اور اسے اٹھا کر زبردستی کار میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا دیا کار میں اس کے ساتھ محمد کاشف اور خضر مسلح پسٹل و رپیٹر اور محمد الطاف بھی مسلح بہ رائفل بیٹھ گئے۔

محمد الطاف نے سائل کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ شور کیاتو تمہیں قتل کر دیں گی.شور شرابے پر نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے افراد نیکار کا گھیراؤ کر لیا جبکہ علاقے کے دیگر لوگ بھی جمع ہو گئے، جس پر ملزمان عمر بخش کو گاڑی سے اتار کرجان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان نے اس کو اغوا ء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔اس کا پرس اور نقدی رقم و موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان بدمعاش اور شر پسند لوگ ہیں, علاقے میں سر عام اسلحہ لہراتے پھرتے ہیں ،کچھ دن قبل ملزمان نے سائل سے بد تمیزی کی تھی، جس پر سائل نے ان کو ڈانٹا تھا، اس رنجش کی بناء پر سائل کے ساتھ زیادتی کی ہی. عمر بخش پہوڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے تھانہ خان گڑھ درخواست گزاری کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے لیکن تا حال پولیس تھانہ خان گڑھ نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ عمر بخش پہوڑ نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago