Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ،باپ نے پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کیلئے شیر خوار بیٹے کو ہی یرغمال بنا لیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 اکتوبر2020ء) مظفر گڑھ میں پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کیلئے ایک شخص نے اپنے 42 دن کے بچے کو 15 گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے سلطان میں سیف اللہ نامی شخص پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق نفسیاتی مریض ہونے کے باعث لڑکی کے اہلخانہ نے شادی سے انکار کر دیا تھا، لڑکی کے اہلخانہ سے انکار پر سیف اللہ نے اپنی پہلی بیوی اور بچوں پر بھی فائرنگ کی اور انھیں گھر سے نکال دیا، سیف اللہ نے جمعرات کو دوپہر کو اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر اپنے 42 دن کے بچے کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

پولیس پہنچی تو ملزم کی جانب سے پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی، بچے کی جان کو درپیش خطرے کے پیش نظر پولیس کے خصوصی سنائپرز نے رات کے اندھیرے میں کارروائی شروع کی۔پولیس کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو ٹریپ کر کے گرفتار کر لیا گیا اور یرغمال بنائے گئے 42 دن کے بچے کو بھی پولیس نے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago