News

مظفر گڑھ۔۔۔زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، ایک خاتون اور 3 سگے بھائیوں سمیت مزید 7 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 17ہو گئی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اگست2022ء) زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ایک خاتون اور 3 سگے بھائیوں سمیت مزید 7 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے ۔مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی،مرکزی ملزم سمیت 2 ملزم گرفتار کر کئے گئے ہیں ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او احمد نواز کی ہدایت پر ڈی ایس پی علی پور منور بزدار نے کامیاب کارروائی کر کے مرکزی ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے کارندہ سانول پہلے سے گرفتار ہے،ڈی ایس پی منوربزدار نے ٹیم کے ہمراہ مرکزی ملزم بد نام زمانہ منشیات فروش سلطان کو گرفتار کرلیا ہے،ٹیم میں سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور سجاد حیدر اور سابقہ ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور جہانزیب بھی شامل تھے،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور پہلے بھی 20 مقدمات میں گرفتار ہوکر چالان ہو چکا ہےیاد رہے کہ 11 اگست کی شب علی پور میں مقد مہ کے مرکزی ملزم سلطان اور اس کے کارندے سانول نے زہریلی شراب سپلائی کی تھی جسے پی کر مرنے والوں کی تعداد اب تک 17 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کچھ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، واقعہ کے 2 الگ الگ مقدمات تھانہ سٹی علی پور اور تھانہ صدر علی پور میں درج کئے جا چکے ہیں،ڈی پی او مظفرگڑھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور کوتاہی برتنے پر تھانہ سٹی علی پور اور تھانہ صدر علی پور کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فرانزک رپورٹ کی روشنی میں معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی،ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

7 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago