مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2017ء) تھانہ سٹی علی پور کی حدود مکول چوک بائی پاس کے نزدیک واقع پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے غزالی پبلک اسکول کی دیوار گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے نکال کر طبی امداد فراہم کی اور 6 شدید زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے تھانہ سٹی علی پور کی حدود مکول چوک بائی پاس کے نزدیک واقع پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے غزالی پبلک اسکول کی دیوار گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 علی پور نے فوری طور پر ملبے تلے دبے بچوں کو نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 6 شدید زخمی بچوںمحمد جمیل ،محمد جہانزیب،محمد کامران ،رابعہ،ریحانہ ، اور شریف کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال تک ہیں اور پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک کے بچے شامل ہیں۔ موسم سرد ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول کے صحن میں دھوپ میں بٹھا کر پڑھا یا جا رہا تھا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…