Categories: Urdu News

مظفر گڑھ، 60 سالہ ہمسائے نے 7 سالہ بچی کو ورغلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

مظفر گڑھ ( مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 جولائی 2021ء ) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 60 سالہ ہمسائے نے 7 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں پیش آیا ، جہاں 60 سالہ ہمسائے کی جانب سے 7 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا ، ابتدائی طبی رپورٹ میں متاثرہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، پولیس نے ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کی شناخت فیاض احمد کے نام سے ہوئی ، جس کی عمر 60 سال بتائی گئی ، ملزم اپنی ہمسایہ بچی جس کی عمر 7 سالہ ہے، اس کو گلی میں کھیلتے ہوئے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، یہ شرمناک واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں میڈیکل کی ایک طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرض دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں اس درندہ صفت شخص نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی متاثرہ لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور میں ہی ایک 29 سالہ ماڈل کو بھی قتل کردیا گیا ، پولیس نے گھرسے برہنہ حالت میں لاش برآمد کرلی ، لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع ایک گھر سے 29 سالہ ماڈل کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جس کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا خاتون کی لاش گھر سے برہنہ حالت میں ملی جس پر پولیس نے زیادتی اور ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago