Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ، پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، پانچ جواری گرفتار کرلئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 نومبر2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی کے تھانہ کرمدادقریشی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 5 جواریوں کو 20300 روپے نقدی کے ساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج اور حوالات بند کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ کرمداد قریشی کے ایس ایچ او محمد کامران سیف نے جرائم کے خاتمہ کیلئے حمزہ غفور سب انسپکٹر کی قیادت میں ریاض حسین گورمانی اے ایس آئی، مہر ریاض اے ایس آئی کو سعید احمد سمیجہ، رضوان الحق اور جاوید اقبال کی ٹیم تشکیل دے کر پڑتال جرائم کیلئے غازی گھاٹ بھیجا، وہاں پر مخبری ہوئی کہ موضع بیٹ اترا میں مکان کے اندر جوا کھیلا جارہا ہے، حمزہ غفور سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی نشاندہی کے مطابق پہنچ کر 5 جواریوں عنصر اعجاز ولد اعجاز حسین، محمد آصف ولد منظور حسین، محمد شفیع ولد غلام سرور اترا، محمد طاہر ولد غلام مرتضی چن، توقیر اعجاز ولد اعجاز حسین چائڈیہ کو داؤ پرلگی نقدی رقم 20300 روپے 2 عدد موبائل کی برآمدگی کے ساتھ موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او محمد کامران سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کتنے ہی باثر کیوں نہ ہوں، کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مخبری کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago