Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ، پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،متعدد دکانوں کو جرمانے

مظفر گڑھ۔10 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ ماجد مجید کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ٹیم نے مظفرگڑھ شہر اور گرد و نواح علی پور روڑ، ترکی کالونی، بصیرہ چوک کے علاقوں میں مختلف دکانوں، فوڈ پوائنٹس اورڈرنک کارنرز کا معائنہ کیا اور صفائی کے معیار کی پڑتال کی، غیر معیاری اشیاء اور رنگ استعمال کرنے پر دلپسند سویٹس اور بیکرز کو 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 13سو گرام غیر معیاری رنگ ضائع کردیا گیا، ڈپٹی ڈایکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ماجد مجید نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال ،کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ ، غیر معیاری رنگ کے استعمال سے اجتناب اورکھانے پینے کی اشیا ء کو زمین سے 6انچ اونچا رکھا جائے ، کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے کاریگروں کے میڈیکل بھی بنوائے جائیں، انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق وہ مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء کی پڑتال کرتے رہیں گے اور غیر معیاری اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago