مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 ستمبر2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکوصارفین بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی کی سرکوبی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں اورمیپکوٹیموں کاساتھ دیں تاکہ ملک سے بجلی چوری جیسے ناسورکوجڑسے اکھاڑ کر پھینکا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہی جوکہ ٹاسک فورسزکے ساتھ مل کربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔
میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ181 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 187645یونٹ28لاکھ56ہزار04سو38روپے جرمانہ کیا گیاہے اور90بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکی درخواست بھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں آئیں مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…