مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ سنگین مقدمات میں شناخت پریڈ اور جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے جانے والے شواہد ہی ملزمان کو معزز عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوانے کا ٹھوس زریعہ بنتے ہیں،تفتیشی افسران کو ان عنوانات کے حوالے سے معزز عدالتی افسران سے ملنے والی تربیت پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت میں بے پناہ اضافے کا باعث بنے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل افسران سے تربیتی لیکچر لینے والے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پولیس لائنز میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کے تربیتی سیشن میں سینئر سول جج محمد مدثر سندھوسول جج طارق رشید قمر،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خضر اقبال،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر بشیر احمد،پنجاب فرزنک سائنس ایجنسی سے محمد عمر دراز نے پولیس افسران کو شناخت پریڈ اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے حوالے سے لیکچر دئیے۔
ڈی پی او نے معزز عدالتی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے لیکچرز پولیس کے استعداد کار میں اضافے کا باعث بنیں گے ،ہم نے اس کے تسلسل کو قائم۔رکھتے ہوئے سرکلز اور پھر تھانہ لیول تک اس کا دائرہ کار بڑھانا ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…