Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ، سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) ضلع مظفر گڑھ کے طول وعرض میں واقع سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن منعقد کروائے گئے۔طلباء و طالبات نے اپنے اپنے سکولوں میں منعقد ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے نمائندے منتخب کئے، طلباء کونسلوں کو منتخب کرنے کے لئے صدر (کلاس 10)جنرل سکریٹری (کلاس 9)فنانس سیکرٹری (کلاس 8)کے الیکشن میں طلبہ نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ان الیکشن میں صرف وہ طلبہ حصہ لے سکتے تھے جنہوں نے پچھلے سالانہ امتحانوں میں پہلی 3 پوزیشن حاصل کی تھیں۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے اس عمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کونسلوں کو عموما اپنے اسکول کے انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے ذمہ داریاں عطا کی جائیں گی۔ان کونسلوں میں منتخب طلبہ اپنے ساتھی طلباء کی مختلف فورم پر نمائندگی،اسکولوں میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بندوبست، مقابلہ قرات، نعت خوانی، مشاعرہ، تقریری مقابلوں، تحریری مقابلوں، کتاب نویسی، میلوں اور نمائشوں کے انعقاد میں کردار ادا کریں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago