مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذر محمد ڈب نے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں صرف دودونوں میں 700رننگ اورڈیڈڈیفالٹرزسے ایک کروڑ24لاکھ 40ہزار روپے کے واجبات اوربقایاجات کی ریکوری کی گئی ہے اور638 ڈیفالٹرز کے کنکشنزبھی منقطع کیے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں ڈیفالٹرز سے واجبات اوربقایاجات کی وصولی کے لیے سرکل،ڈویژن اورسب ڈویژن کی سطح پربنائی گئی خصوصی ٹیمیں بلاامتیازتیزی کے ساتھ آپریشن جاری رکھیں گی اور میپکوسرکل مظفرگڑھ میں میپکو ڈیفالٹرزسے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔خصوصی ٹیموں نے 577رننگ ڈیفالٹرزسے ایک کروڑدس لاکھ پچاس ہزاراور123ڈیڈ ڈیفالٹرزسے تیرہ لاکھ نوے ہزارکی ریکوری کی گئی ہے اور638ڈیفالٹرز کے کنکشنزبھی منقطع کئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے ذمے میپکو کے بل اور بقایاجات جلدازجلد اداکریں تاکہ صارفین بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…