Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ، جشن بہاراں فیسٹول کے سلسلہ میں باسکٹ بال میچ کاانعقاد

مظفر گڑھ۔31 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 مارچ2018ء)مظفرگڑھ میں جشن بہاراں فیسٹول کے سلسلہ میں باسکٹ بال کا میچ منعقد ہوا جس میں نیو فرینڈز باسکٹ بال کلب نے کامیابی حاصل کر لی۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیصل اسٹیڈیم میں جشن بہاراں فیسٹول کے سلسلہ میں باسکٹ بال کا میچ ہوا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق ملک تھے باسکٹ بال کے میچ میں مظفرگڑھ باسکٹ بال کلب اور نیو فرینڈز باسکٹ بال کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا جو سخت مقابلہ کے بعد 16 کے مقابلہ میں 27 پوائنٹس حاصل کر کے نیو فرینڈز باسکٹ بال کلب نے جیت لیا نیو فرینڈز کلب کے کھلاڑی ثاقب سرمد نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 11 پوائنٹس بنا کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ضلعی سپورٹس آفیسر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لا رہی ہے پنجاب حکومت کی سرپرستی اور محکمہ سپورٹس کی کاوشوں سے کھیلوں کے میدان آباد ہونے لگے ہیں ضلعی سپورٹس آفیسر کے مطابق 15 اپریل سے فیصل اسٹیڈیم میں انڈر 18 کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں ضلع بھر سے باسکٹ بال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago