مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2022ء) جانوروں کی خوراک کو محفوظ کرنے ، بیماریوں سے بچاؤاور سائیلج مشین پر سبسڈی کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک مظفرگڑھ حکومت پنجاب اور ادارہ تحقیقات و افزائش حیوانات بہادرنگر اوکاڑہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں سائیلج مشین سبسڈی کے موضوع پر گفتگو کی گئی ۔
سیمینار میں ادارہ تحقیقات و افزائش حیوانات بہادرنگر اوکاڑہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد رشید پراجیکٹ انویسٹی گیٹر / ریسرچ آفیسر فاڈر کراپس ، ڈاکٹر غلام مرتضٰی ویٹرنری آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل مظفرگڑھ ،ڈاکٹر طارق سعید ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد طارق اور کثیرتعداد میں فارمرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر مویشی پال حضرات کو ڈاکٹر محمد رشیدنے سائیلج کی اہمیت ،جانوروں میں غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے سائیلج کا کردار اور سائیلج مشین کی قیمت اور محکمانہ سبسڈی کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ جانوروں کو موسمی تبدیلی سےبچانےکے لیے متوازن خوراک منرل مکسچر،ڈی ورمنگ کے فوائد ، کم لاگت میں جانوروں سے زیادہ پیداوار کے حصول اور مشین کے استعمالات کے متعلق محکمہ کی جانب سے آگاہی دی۔
یاد رہے کہ محکمہ سائیلج مشین پر تین لاکھ کی سبسڈی دے رہاہے، مشینوں پر سبسڈی حاصل کرنے کے لیے تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے دفتر میں درخواست فارم موجود ہیں جو کہ 31 اکتوبر تک مکمل کر کے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…