Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ، باپ نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ لڑکی کے مطابق والد اب تک متعدد بار زیادتی کر چکا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 اکتوبر2020ء) درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے اپنی بیٹی کی عزت تار تار کر دی۔16 سالہ اقراء اپنے ماموں محمد عباس کے ساتھ تھانہ شہر سلطان پہنچی۔تھانہ شہر سلطان پولیس نے غلام فرید کو حراست میں لے لیا۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ درندہ صفت باپ غلام فرید نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کو طبی معائنے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر شہر سلطان لے جایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے،لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔

اس سے قبل لاہور میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے سپریٹنڈنٹ پولیس کینٹ نے کہا کہ زیادتی کا واقعہ چوکی نادرآباد کے علاقے وقاص مارکیٹ میں پیش آیا ، جہاں 16 سالہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے ، اکیلا پا کر سوتیلے باپ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا سوتیلا والد میرے ساتھ مختلف ادوار میں زیادتی کرتا رہا ہے اور 9 ستمبرکو بھی اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ گزشتہ رات بھی سوتیلے باپ نے زیادتی کی کوشش کی تو میں بھاگ کر گلی میں آ گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کی والدہ کی یہ چوتھی شادی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago