مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب نے کہا ھے کہ بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورسزاور پولیس کے ہمراہ کاروائی کی جائے گی، اب نہ صرف جرمانے ہوں گے بلکہ بجلی چوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف بنائی گئی خصوصی ٹیموں نے رواں ماہ 207بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کو 402967یونٹ 65لاکھ55ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور 95بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں دن رات بجلی کی چوری روکنے کے لئے خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کی چیکینگ جاری ہے اوربجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے میپکو صارفین سے بھی اپیل کی ہے سرکل مظفر گڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے میپکو انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ بجلی چورقومی مجرم ہیں، میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…