Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ،کرسمس پر گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔19 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ضلع کے تمام گرجا گھروں اور چرچ پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ، گرجا گھروں اور چرچ کی صفائی سمیت روشنی کے معقول انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے کرسمس کے سلسلے میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او ملک اویس احمد اور چیئر مین میونسپل کمیٹی اکرم خان چانڈیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے منتظمین گرجا گھروں اور چرچز کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں اور چرچز کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیںاورعبادت کے دوران چار دیواری کی مسلسل نگرانی کی جائے۔انہوں نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی گرجا گھروں اور چرچز کے نزدیک سیوریج کا پانی کھڑا ہے اس کے فوری طور پر نکاس کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چرچز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اس کے نزدیک قائم ریڑھی بازارمیں مستقل قائم کھوکھوں اور پکی دکانوں کو فوری طور پر مسمار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ہم مسیح برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اجلاس میں سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ گرجا گھروں اور چرچز کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، تمام جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، گرجا گھروں اور چرچز کی نزدیکی آبادی میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے گرجا گھروں اور چرچز کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تقریبات کی اطلاع نزدیکی تھانہ میں ضرور کریںاور پارکنگ عبادت گاہوں سے دور بنائی جائے ۔اجلاس میں عبدالغنی ثاقب، ہلال جاوید کاظمی، رانا محمد افضل، سکیورٹی انچارج لیاقت چوہدری، گلزار عباس نقوی، غضنفر عباس نقوی، مسیحی برادری سے وسیم شاکر، ڈاکٹر شمام پطرس اورچنوں رام سمیت ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور اور دیگر مہمانوں نے کرسمس کیک کاٹ کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago